ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر کے مسافر کو گرفتار کر لیا جس کے سامان سے ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ان کے عملے نے دوحہ جانے والے مسافر سے 2 اعشاریہ 648 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
مسافر محمد نعیم نے بیگ کے اندرونی حصوں میں ہیروئن بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔