پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا۔معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے

سابق وزیرداخلہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا۔
معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے،ابھی اصلی بجٹ آنا ہےپھر لگ پتہ جانا ہے۔‏‏

انہوں نے کہا ہے کہ معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے۔سامراجی اعلامیےکےغلط اندازے نے ن لیگی سیاست اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کومتاثرکیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے۔جولائی میں بجلی،گیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ہر شخص موبائل فون پر ہے،اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں