مقدمے کے اندراج کے لیے پرویز الٰہی کا سیشن کورٹ سے رجوع

اسپیکر پرویز الٰہی نے اندراج مقدمہ کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، اندراج مقدمہ کی درخواست حمزہ شہباز،آ ئی جی پنجاب کے خلاف دائر کی گئی۔

اندراج مقدمہ کی درخواست لیگی ایم پی ایز ،200 نامعلوم، ایس ایس پی سمیت دیگر کے خلاف بھی دائر بھی کی گئی۔

چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عامر سعید راں نے درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم نے متعلقہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس ہماری درخواست پر کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں