صوبائی حکومت سندھ کی جانب سے بارش کے باعث بند ہونے والی کراچی میں پیپلز بس سروس ( ریڈ بس) کے روٹ 1 اور 2 کو بحال کردیا گیا ہے۔
سروس بارشوں کے باعث گزشتہ تین روز سے معطل تھی۔ آج روٹ نمبر ون پر25 میں سے7 بسیں چلائی جا رہی ہیں۔
روٹ نمبر ٹو پر بھی معمول سے کم 5 بسیں چلائی جائیں گی۔ سندھ ماس ٹرانزٹ کا کہنا ہے کہ بسوں کی تعداد میں بالترتیب اضافہ کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب بسوں میں سفر کرنے والے شہریوں کی جانب سے کچھ شکایات بھی دیکھنے میں آئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور بس کے مائیک میں قریب آنے والے اسٹاپ کا نام تو لیتے ہیں مگر اسٹاپ پر بس نہیں روکتے ہیں۔ جب کہ بس کے کنڈیکٹر کا رویہ بھی پیشہ وارانہ نہیں ہوتا ہے۔
:SERVICE ANNOUNCEMENT:
Tues-12th July'22
The #PeoplesBusService has started its operations on Route 1 with 7 buses & Route 2 with 5 buses. The fleet will be increased gradually. Thank you for your cooperation. @sharjeelinam@AltafSario @sindhinfodepart @SindhGovt1— SINDH MASS TRANSIT AUTHORITY (@SMTA_GoS) July 12, 2022