‏لوگ سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کرینگے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ‏لوگ سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کرینگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے لکھا ہے کہ ‏تنظیمی عہدیدار اور منتخب نمائندہ جلوسوں کولے کر اسلام آباد پہنچیں۔

جاری کردہ پیغام میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ ‏عمران خان نے نمائندوں اور تنظیمی عہدیداروں کو جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‏لوگوں سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کرینگے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جلد از جلد جلسہ گاہ پہنچنے کی اپیل کردی۔

اسلام آباد کی پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ آج کا جلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں ملک بھر سے 10 لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔

جلسے میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ کئی علاقوں سے لوگ صبح سویرے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں