پی ڈی ایم کا 23 مارچ سے لانگ مارچ کا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو23مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ 23مارچ کو پی ڈی ایم نے جس لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا وہ ہو گا۔تمام کارکنان23مارچ کو لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد پہنچیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان ملک کے کونے کونے سے روانہ ہو جائیں۔ پیپلز پارٹی اور عوامی پارٹی کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری اسٹرٹیجی پچھلے لانگ مارچ سے مختلف ہوگی۔لانگ مارچ کے شرکاء 24 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بہت کچھ کرنے جا رہے ہیں، ان کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دیں گے، ڈنڈے کا جواب ڈنڈے سے اور پتھر کا جواب پتھر سے دیں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک قومی امنگوں کی امین ہے۔ارکان کو اسمبلی میں آنے سے روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ہمت ہے تو حکومت172ارکان پورے کرے، تمام افراد اور اپوزیشن متحد اور سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں