تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کی تقرری کے لیے بنائی جانیوالی پارلیمانی کمیٹی کے لیے چار نام دے دیئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر کے خط کے جواب میں 4 نام دیئے ہیں۔
پارلیمانی کمیٹی کیلئے اسد عمر، پرویز خٹک، شفقت محمود، شیریں مزاری کے نام دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر سے 4 ،4 نام مانگے تھے۔