پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا پاؤں دروازہ لگنے سے زخمی ہو گیا۔
خواجہ سعد رفیق دیگر لیگی ارکان کے ہمراہ آپریشن کی خبر سن کر جے یو آئی کے رکن اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے لاج پر پہنچے تھے اور اس دوران دھکمل پیل میں ان کے پاؤں پر چوٹ لگی۔
https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1501960280162848768?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1501960280162848768%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F11-Mar-2022%2F1413149
بعد ازاں خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایاز صادق صاحب کے پاس لاج میں بیٹھے میٹنگ کررہے تھے ، ہمیں پتہ چلا کہ پولیس لاج میں داخل ہوگئی ہے ، ہم نے پولیس سے کہا تو یہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس کچھ لوگوں کے وارنٹ ہیں۔