سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بیرونی کٹھ پتلیوں نے اِس ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بیرونی کٹھپتلیوں نی صرف اِس ملک کی خود مختاری پر ہی حملہ نہیں کیا بلکہ سیاسی بحران پیدا کر کے معیشت کو بھی نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے خاندان کے اقتدار کی خاطر کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
بیرونی کٹھپتلیوں نی صرف اِس ملک کی خودمختاری پر ہی حملہ نہیں کیا بلکہ سیاسی ہیجان پیدا کر کے معیشت کو بھی نقصان پہنچایا۔ یہ لوگ اپنے خاندان کے اقتدار کی خاطر کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 7, 2022