پاکستانی کھانوں‌کا دنیا بھر میں کون سا نمبر رہا، فہرست جاری

بہترین کھانوں کے معاملے میں پاکستانکسی بھی ملک سے کم نہیں ہے، یہاں کے ذائقہ دار کھانے لوگوں کو اپنے گرویدہ کر لیتے ہیں۔

دنیا بھر میں کھانوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’ٹیسٹ ایٹلس‘ نے سال 2022 کے بہترین کھانوں والے 95 ممالک کی فہرست جاری کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ فہرست میں دیکھا جاسکتا ہے دنیا کے بہترین 95 کھانوں والے ممالک کی فہرست میں پاکستان 47ویں نمبر پر موجود ہے۔

اس فہرست میں اٹلی پہلے، یونان دوسرے، اسپین تیسرے، جاپان چوتھے اور بھارت پانچویں، میکسیکو چھٹے، ترکیہ ساتویں، امریکہ آٹھویں، فرانس نویں اور پیرو دسویں نمبر پر ہے۔

اس فہرست کے سامنے آتے ہی بیشتر صارفین نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ یہ فہرست بالکل درست نہیں ہے کیونکہ اس میں کئی ممالک کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

خود ’ٹیسٹ ایٹلس ‘کی جانب سے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ ہر سال اس فہرست کے شائع ہونے پر لوگ کافی غصے کا اظہار کرتے ہیں یہاں تک کے سفارتخانوں سے شکایتی کالز موصول ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں