پاکستان میں خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ثانیہ نشتر

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50 فیصد سے زائد خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سینیٹر ثانیہ نشتر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج احساس کفالت پروگرام کے تحت 14 ہزار روپے خواتین میں نقد تقسیم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے بہتر حکمت عملی سے عوام کا طرز معاشرت بہتر بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ثانیہ نشتر نے یہ تمام باتیں وزارت منصوبہ بندی میں قومی صنفی پالیسی فریم ورک کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے کی ہیں۔

تقریب میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، سینیٹر ثانیہ نشتر، لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر سمیت ممبران پارلیمنٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شریک ہوئی ہیں۔

اس تقریب سے خاطاب کرتے ہوئے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے قانون سازی کی گئی ہے کیونکہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کو سازگار ورکنگ ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں