ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ اسلام آباد میں شام یا رات میں گر دآلود ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جنوبی پنجاب میں گردآلود ہوائیں جھکڑ کی توقع ہے۔
کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سکھر اور گردونواح میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیراثررہیں گے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اورخشک رہے گا، کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔