پاکستان ٹیم کا رواں برس جولائی اور اگست کے دوران کیا جانے والا دورہ سری لنکا محدود کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں کے ساتھ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنی تھی تاہم اسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کو ایک روزہ سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی جو پی سی بی نے قبول کر لی۔
دورہ محدود کیے جانے کی وجہ سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ سری لنکا نے جولائی اور اگست میں لوکل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد کروانا ہے جس کے باعث ایک روزہ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 3 میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز ورلڈ سپر لیگ کا حصہ نہیں تھی اس لیے پی سی بی نے بھی اسے ختم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔