محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا، مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گا۔
شمالی امریکا، جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، 3 دن بجکر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا اور 4 بجے گرہن عروج پر ہوگا۔