پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج ملا جلا دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 53 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 42 ہزار 796 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں آج 100 انڈیکس 292 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں کی بلند ترین سطح 43 ہزار 35 جبکہ کم ترین سطح 42 ہزار 748 رہی۔

حصص بازار میں آج 18 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 41 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 861 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں