پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔
100 انڈیکس 279 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 819 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 355 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 22 کروڑ شیئرز کے سودے 5 ارب 86 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھی ہے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 658 ارب روپے ہے۔