ملک بھر میں ڈینگی بے قابو، سندھ میں کیسز میں ہوشربا اضافہ

ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد ڈینگی بھی بے قابو ہوگیا اور کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈینگی کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں اور کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یومیہ سیکڑوں مریض اسپتالوں کا رخ کرنے لگے. جس سے اسپتالوں میں بھی جگہ کم پڑ گئی ہے اور خاص طور پر کراچی کے اسپتالوں میں مریضوں کو بستر نہیں مل رہے ہیں۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 107 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر 38 کیسزسامنےآئے ہی اور صوبے میں ڈینگی سے 2 افرادجان کی بازی ہارچکے ہیں۔

راولپنڈی میں مزید 31 افراد ڈینگی کا نشانہ بن چکے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق رواں سال مریضوں کی تعداد 874 تک پہنچ گئی، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک ڈینگی سے 4 افراد کا انتقال کرچکے ہیں۔ لاہور ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں