پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کا اہم اعلان

اکستان میں آئندہ چند روز میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہو رہا ہے، لیکن ابھی چاند کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا،ایسے میں عوام تذبذب کا شکار ہیں کہ پہلا روزہ کس تاریخ کو ہوگا۔

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 2 اپریل (29 شعبان) بروز ہفتہ کو ہوگا۔

اگر چاند نظر آیا تو پہلا روزہ 3 اپریل ورنہ 4 اپریل کو ہوگا تاہم اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آچکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش یکم اپریل کو ہوگی۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ 2 اپریل یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا۔

یعنی رمضان المبارک کا آغاز ممکنہ طور پر 3 اپریل کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں