اسلام آباد: پاکستان ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اس کے اخراجات 50 فیصد سے زائد نکلے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے کی جانب سے تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا جس کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا۔
وزارت ریلوے نے بتایا کہ ریلوے کی آمدن 33 ارب اور اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہے جب کہ ریلوے کے ایک لاکھ 25 ہزار پنشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ دیے جارہے ہیں۔
وزارت ریلوے نے بتایا کہ بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے کی فلیٹ میں شامل ہوں گی۔