پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز متاثر

ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ پاکستان ( پی ٹی سی ایل) ( PTCL ) کی سروسز میں خرابی کی شکایات موصول ہونے کے بعد خرابی دور کرنے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں جمعہ 19 اگست صبح 9 بجے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ پاکستان ( پی ٹی سی ایل) کی سروسز میں خرابی کی 800 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ ڈاؤن کے مسائل کی اطلاع دی ہے، ڈاؤن ڈیٹیکٹر کو اب تک بندش کی تقریباً 800 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جس کے سدباب کیلئے کام جاری ہے۔

واقعہ کی نشاندہی کے مطابق پی ٹی سی ایل، زونگ اور انٹرنیٹ ڈاؤن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں