پاکستان کی جانب سے ‘ون چائنا پالیسی’ کی حمایت

پاکستان کی جانب سے تائیوان معاملے پر چین کی ‘ون چائنا پالیسی‘ کی حمایت کر دی گئی ہے۔

تائیوان صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ‘ون چائنا پالیسی’ کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آبنائے تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے، تائیوان صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا پہلے ہی یوکرائن کے تنازعے کی وجہ سے سلامتی کی ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے، اس نئے بحران کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الریاستی تعلقات اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر پختہ یقین رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں