اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ شہریوں کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق میں پیش آنے والے دیرینہ مسئلے کا جدید ترین حل متعارف کرادیا۔
60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو بالخصوص بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق میں مشکل پیش آنے کی صورت میں ان سے چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق فوری کر دی جائے گی۔
بزرگ شہریوں کیلئے خوشخبری!
نادرا کی جانب سے جدت آمیز ‘تصدیق سروس’ کا آغاز
بزرگ شہریوں کو بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق کے متعلق درپیش مسائل سردست حل ہوں گے۔
نادرا تصدیق سروس کا افتتاح ملکی مایہ ناز ادبی شخصیات انور مسعود، پروفیسر فتح محمد ملک، کشور ناہید، افتخار عارف نے کیا۔ ۱/ pic.twitter.com/lswAp50zMd
— NADRA (@NadraPak) January 12, 2023
بزرگ شہریوں کے لیے نادرا تصدیق سروس کے آغاز کے سلسلے میں نادرا ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے پاکستان کی مایہ ناز ادبی شخصیات پروفیسر فتح محمد ملک، کشور ناہید، افتخار عارف اور انور مسعود کے ہمراہ سروس کا افتتاح کیا۔