ملک میں مون سون بارشوں کا ایک اور سسٹم داخل

اسلام آباد: ملک میں مون سون بارشوں کا ایک اور سسٹم داخل ہوگیا، پنجاب ، خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا حالیہ سسٹم 31 جولائی تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بارشوں کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، نئے سسٹم کے تحت آج سے 31 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں اسلام آباد، آزادکشمیر، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔

اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے اکثر مقامات پر بھی موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ روز خیرپور میں سب سے زیادہ 71 ملی میٹر جبکہ دادو میں 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں