ملک بھر میں رواں ہفتے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

ملک بھر میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ہی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن بھر میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ دن بھر میں دن میں ہوا بیس سے پچیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ سبی، تربت نوکندی، دالبندین، لسبیلا اورگوادر میں گرم رہے گا۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 13 گری سینٹی گریڈ ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت10گری سینٹی گریڈ ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت9گری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت21ڈگری سینٹی گریڈ ، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت20ڈگری سینٹی گریڈ ، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 23فیصد گوادر47فیصد سبی میں ہوا میں نمی کا تناسب27 فیصد جبکہ نوکنڈی میں ہوا نمی کا تناسب10فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں