پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں‌اضافہ

صرافہ بازاروں میں سونا ایک ہی دن میں 1850 روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔

بدھ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1782 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ کی نسبت ملک کے صرافہ بازاروں میں سونا زیادہ مہنگا ہوا۔

بدھ کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کے بھاؤ 1850 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 58 ہزار 850 روپے ہوگئے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1586 بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزار 188 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کے دام بھی 10 روپے بڑھ کر 1690 روپے فی تولہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2950 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں