پاکستان میں‌فی تولہ سونے کی قیمت میں‌سینکڑوں روپے کی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 350 روپے فی تولہ کمی ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں نرخ 1708 ڈالر پر برقرار ہیں۔

پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے فی تولہ کمی سے ایک لاکھ 53 ہزار 150 روپے جبکہ دس گرام سونا 301 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 301 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 1708 ڈالر فی اونس پر برقرار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاندی 1660 روپے فی تولہ اور1423.18 روپے کی دس گرام فروخت ہورہی ہے جبکہ فی اونس چاندی کے نرخ 21.12 ڈالر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں