ہم ملک کو انتشار سے بچانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ملک کو انتشار سے بچانا چاہتے ہیں اور پاکستان کے وفاقی پارلیمانی نظام کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

متحدہ اپوزیشن کے رہنماوں کی میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خط آ چکا تھا اس کے بعد آپ بہادر آباد میں ایم کیو ایم کی قیادت سے ملے اور اس وقت بھی انہون نے اپنے اتحادی سے خط کا ذکر نہین کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب تحریک عدم اعتماد پیش ہو گئی تو آپ کو خط یاد آگیا جو کہ جمہوریت کے لبادے میں بدترین ڈکٹیٹر شپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے لیکن ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کسی صورت قبول نہیں کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد آئین شکنی سے مسترد کرنا غیر آئینی عمل ہے لیکن پنجاب میں کون سا خط آیا جو ہلڑ بازی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تم نے پنجاب میں ہلڑ بازی کرائی، یہ جمہوریت نہیں ڈکٹیٹر شپ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں