آئینی طورپرحکومت کی تبدیلی میں کوئی حرج نہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کہتے ہیں کہ آئینی طورپرحکومت کی تبدیلی میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن عمران خان استعفا نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چہودری نے کہا کہ آج قومی سلامتی کے اجلاس میں حکومت کو دی گئی دھمکی کوزیربحث لایاگیا ہے، عمران خان کو ہٹانےکی سازش عالمی سطح پرکی گئی جس میں اپوزیشن کے کچھ رہنما سمیت میڈیا کے لوگ بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئینی طورپرحکومت کی تبدیلی میں کوئی حرج نہیں لیکن عمران خان استعفا نہیں دیں گے کیونکہ یہ لڑائی وزیر اعظم کی نہیں بلکہ پوری قوم کی لڑائی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے براہِ راست خطاب کریں گے جس کی تصدیق فواد چوہدری چند گھنٹوں قبل ٹوئٹ کے ذریعے کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں