لاہور: لیسکو بورڈ نے بجلی چوری روکنے کے لیے اسمارٹ میٹروں کی منظوری دے دی۔
لیسکو حکام کے مطابق اسمارٹ میٹروں کی خریداری پر 8 ارب روپے خرچ ہوں گے اور اسمارٹ میٹروں سے ٹیکنیکل لاسز بھی کم ہوں گے۔
لیسکو حکام نے بتایاکہ اسمارٹ میٹروں کی تنصیب سے 5 سال میں 5 ارب روپے کی بچت ہو سکے گی، اسمارٹ میٹر 20 سال کے لیے کار آمد ہوں گے جبکہ میٹروں کی ریڈنگ میں ردو بدل اور ٹیمپرنگ نہیں ہو سکےگی۔