پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری آج سے شروع

قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر جمعہ 25 نومبر سے ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ نے اسلام آباد کے کرکٹ کلب میں پریکٹس کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کی فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی مشقوں کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ستائیس نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی، جس کے بعد دونوں ٹیمیں اٹھائیس نومبر سے راول پنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گی۔

پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بورڈ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں جوئل ولسن جو کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے 11 ارکان میں سے ایک ہیں، احسن رضا کو آن فیلڈ امپائر کے طور پر جوائن کریں گے، جب کہ ماریس ایراسمس تھرڈ اور آصف یعقوب فوتھ امپائرز کے فرائض نبھائیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے دیگر دو امپائرز ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان میں آن فیلڈ ڈیوٹی سنبھالیں گے، جن کے ساتھ جوئل ولسن اور راشد ریاض تیسرے اور چوتھے امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

کراچی میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے پلیئنگ کنٹرول ٹیم پہلے ٹیسٹ جیسا ہی ہوگا جس میں جوئل ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز جبکہ ماریس ایراسمس اور آصف یعقوب تیسرے اور چوتھے امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے شیڈول تینوں ٹیسٹ میں میچ ریفری کی ذمہ داری اینڈی پائی کرافٹ کے سپرد ہوگی۔

واضح رہے کہ سال 2005 کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کر رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیریز پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں