ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟ شعیب ملک

قومی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟

ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے شکست پر شعیب ملک نے تنقیدکرتے ہوئے ڈھکے چھپے لفظوں میں ٹیم سلیکشن پر سوال اٹھایا دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم دوستی، پسند اور نا پسند کے کلچر سے کب باہر نکلیں گے؟

انہوں نے پاکستانی ٹیم کی ہار پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ہمیشہ ایمانداروں کی مدد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا ہے۔

سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔سری لنکا کی جانب سے دیے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں