ملک بھر میں‌کورونا وائرس سے مزید تین افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا کی شرح ایک مرتبہ پھر تین فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 315 ٹیسٹ کیے گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق 599 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.81 ریکارڈ کی گئی۔

کورونا نے ایک دن میں مزید تین مریضوں کی جان لے لی جب کہ اب بھی 170 افراد ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں