پاکستان بزنس کونسل نے ملک کو سری لنکا جیسے حالات میں جانے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں معاشی حالات بہتر بنانے کیلئے تجاویز دیدیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کی جائے، سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے، ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو منہگائی کا باعث بنتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدات کم کر کے ملکی زرمبادلہ پر دباؤ کم کیا جائے، غیر ضروری اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھائی جائے، کاروباری مراکز اور شادی ہالز کو جلد بند کیا جائے۔
خط میں وزیراعظم کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے، ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے ایف بی آر ریفارمز لائے جائیں، نان فائلرز پر ایڈوانس اور ودہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے۔