پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں لکھا کہ مذاکرات کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے جیسا کہ ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو دکھایا، جب اس نے ہم پر حملہ کرنے کا انتخاب کیا.

انہوں نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں اور پاک افواج کسی بھی جارحیت کا عوام کی حمایت سے جواب دے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں