پاکستان اور چین کی اعلیٰ فوجی قیادت کی ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور چین کی  اعلی فوجی قیادت کی ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے اعلی سطح کے ٹرائی سروس ملٹری وفد نے چین کا دورہ کیا ۔ ملٹری وفد کا دورہ 9سے 12جون کے درمیان ہوا۔

وفد کی چینی فوج اور دیگر سرکاری اداروں کے حکام سے بات چیت ہوئی ۔ دونوں ممالک کے فوجی وفود کے مابین اپیکس اجلاس بھی ہوا۔ پاکستانی وفد کی قیادت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔

فوجی قیادت نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں اپنی تزویراتی شراکت داری کا اعادہ کیا ۔ دونوں ممالک کی فوجی قیادت نے تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی  تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کا ایک روزہ دورہ کیا۔ ۔یہ دورہ پاک چین جوائنٹ ملٹری کوآپریشن کمیٹی کا حصہ ہے۔آرمی چیف واحد فوجی رہنما ہیں جنہوں نے چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کیا۔

پاک چین سٹریٹجک پارٹنرشپ پہاڑوں سے اونچی اور شہد سے میٹھی ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین ملٹری ڈپلومیسی اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون ہمیشہ بلندیوں کو چھوتا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں