لاہور: اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں ردو بدل کی سمری پنجاب کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا کرایہ فاصلے کے مطابق طے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں ردو بدل کی سمری محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے صوبائی کابینہ کو ارسال کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ کو بھیجی جانے والی سمری کے تحت کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 40 روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی منظوری کے بعد اورنج لائن ٹرین کا کرایہ فاصلے کے مطابق مقرر کر دیا جائے گا۔