متحدہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے امید تھی کہ صادق سنجرانی کم ازکم اس موقع پر غیر جانبداری دکھائیں گے تاہم صادق سنجرانی وزیراعظم کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد میں مسلسل جانبداری دکھا رہے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے جبکہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی تھی۔