متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی

متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

اپوزیشن رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائی گئی۔

تحریک عدم اعتماد کے متن کے مطابق قاسم خان سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی، قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے رولز اور پارلیمانی، جمہوری روایات کی خلاف ورزی کی۔

تحریک عدم اعتماد کے متن کے مطابق قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے آئینی شقوں کی بھی خلاف ورزی کی، ڈپٹی اسپیکر نے حکومت کی حمایت میں متعصبانہ رویہ اپنایا۔

تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے 3اپریل کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی اور سپریم کورٹ نے اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا لہٰذا ڈپٹی اسپیکر نے دانستہ طور پر اور آئین کو سبوتاژ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں