حکومت اپوزیشن رہنماؤں اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان پر غداری کے مقدمات بنا کر گرفتاریاں شروع کرنے پر غور کررہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قانونی ماہرین سے اس نکتے پر مشاورت کی کہ اپوزیشن پر بیرون ملک فنڈنگ کے ذریعے حکومت گرانے کا الزام لگا کر کارروائی کی جائے۔
حکومتی قانونی ٹیم کے ارکان کے درمیان غداری کے مقدمات بنانے پر اختلاف نظر آیا، اس حوالے سے ایک رکن نے وزیر اعظم سے ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہا جبکہ کچھ دیگر ارکان نے بھی حکومت کو ایسے کسی اقدام سے گریز کا مشورہ دیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 3 اپریل کو ووٹنگ ہوگی اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔