وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی مالی ایمرجنسی نہیں ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سرکاری اخراجات بچانے کے لیے کفایت شعاری مہم کا اعلان کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مالیاتی ایمرجنسی کا کوئی اعلان نہیں کیا جائے گا، پیٹرول کی قیمتوں میں دو بار اضافے کے بعد مالی بحران سے نکل چکے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے وزيراعظم کو پٹرول میں کٹوتی کے علاوہ غير ضروری اخراجات کم کرنے کی تجويز دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی 30 سے 40 فيصد کٹوتی اور دیگر مراعات میں بھی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔