اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آجاؤں گا، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، وزیر اعظم

حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے اپنی حکمتِ عملی تیار کرلی جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں وزیراعظم سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی۔ 

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی۔ 

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ 

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27مارچ کو عوام بتادیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں