نیوزی لینڈ میں شدید طوفان کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کو پیر کے روز ایک شدید طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس طوفان کے سبب ملک کے سب سے بڑے شہر آک لینڈ میں افراتفری دیکھنے میں آئی اور قریبی سمندر میں ماہی گیروں کی ایک بڑی کشتی بھی ڈوب گئی۔

اس کشتی کے ڈوب جانے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، جن کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔

ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔

اس طوفان کے ساتھ آک لینڈ اور دیگر شہروں میں شدید بارشیں بھی ہوئیں۔

ایک گھنٹے میں وہاں اتنی زیادہ بارش ہوئی، جتنی عموما پورے مہینے میں ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں