نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دے دی، صارفین سے فی یونٹ 3 روپے 39 پیسے اضافی چارجز وصول کیے جائیں گے۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرِ صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنیوں نے مالی سال دوہزار21-22 کی آخری سہ ماہی کیلئے 95 ارب روپے مانگے ہیں،بجلی کارخانوں کے کپیسٹی چارجز کی مد میں ڈسکوز نے 55 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی ،فیصلے سے صارفین پر 3ماہ کیلئے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافی وصولیاں اکتوبر کے بلوں سے وصول کی جائیں گی،جب اس سہ ماہی کی وصولی شروع ہو گی تو پرانی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس وصولیاں ختم ہو جائیں گی۔

اس وقت 3روپے 20پیسے فی یونٹ کی پچھلی ایڈجسٹمنٹس وصول کی جا رہی ہیں ،اس طرح سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا مجموعی اثر 19پیسے فی یونٹ رہ جائے گا، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں