پاکستان مسلم لیگ (ن) موجودہ مخلوط حکومت کی قیادت کر رہی ہے اور عمران خان کی برطرفی کے بعد شہباز شریف وزیر اعظم بن گئے ہیں۔
موجودہ حکومت پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی مہنگائی کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔
ایسے میں معروف صحافی نجم سیٹھی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں موسم سے لطف اندوز ہوتے پائے گئے گئے ہیں۔
دونوں کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر ہے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف صحت کی خرابی کا بہانہ بنا کر پاکستانی قید سے لندن فرار ہوئے تھے۔
دونوں صاحبان کو ایک ساتھ دیکھنے کے بعد نیٹیزنز اپنا آپا کھو بیٹھے ہیں۔
تصویر میں نواز شریف اور نجم سیٹھی لندن کے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کشتی پر سوار نظر آ رہے ہیں، دونوں نے سیاہ چشمہ پہن رکھا ہے۔
نجم سیٹھی سوٹ میں ملبوس ہیں جب کہ نواز شریف نے قمیص شلوار پہن رکھی ہے اور ان کے گلے میں مفلر لپٹا ہوا ہے۔
نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لوگ مہنگائی سے بلک رہے ہیں لیکن پاکستان کا لیڈر لندن میں موسم کا مزہ لوٹ رہا ہے۔
تصویر “ٹاک آف دی ٹاؤن” بن گئی ہے اور اس پر میمز کی بھرمار ہو گئی ہے۔
نجم سیٹھی گورنمنٹ سے دو ہزار روپے لینے کے بعد لندن میں اپنے ابو کے ساتھ فادرز ڈے سیلیبریٹ کرنے پہنچ گئے. pic.twitter.com/AdfUA5jQbc
— Saith Abdullah (@SaithAbdullah99) June 20, 2022
Who did this? 😳🙉 pic.twitter.com/JMu7WFRYq3
— Masha (@MashalivePK) June 21, 2022
Mian saab apnay muffler aur bedsheet ka set saath le ker gaye thay pic.twitter.com/90jG3uBF41
— no context nalka (@mahobili) June 20, 2022
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی دبئی میں شاپنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اور انہیں بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نیٹیزنز نے وفاقی وزیر کی تصاویر خوب شیئر کیں جس میں وہ دبئی کے ایک اسٹور پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ کپڑے خریدتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
ٹوئٹر صارفین غصے میں ہیں اور کچھ ان کی تصویر پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں۔
صحافی احتشام الحق نے مریم اورنگزیب کی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہیں دبئی کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر کپڑے خریدتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
خود سب کچھ امپورٹڈ اور عوام کیلۓ پابندی۔۔۔ آپ کی حکومت میں تو لوگوں سے ائیرپورٹس پر چاکلیٹ تک لیا گیا۔۔ pic.twitter.com/bmrz6a6HSq
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) June 19, 2022
تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے احتشام نے لکھا، “خود سب کچھ امپورٹڈ اور عوام کے لیے پابندی۔۔۔ آپ کی حکومت میں تو لوگوں سے ائیرپورٹس پر چاکلیٹ تک لیا گیا۔”