نوازشریف اور اسحق ڈار کی وطن واپسی سےمتعلق اہم فیصلہ

قائد ن لیگ نواز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے لیے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ساڑھے 3 سال قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے منسوخ کرا دیا تھا۔ اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے اجراء اور نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواستیں تیار کر لی گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کی پاسپورٹ کے اجراء اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد بعد وطن واپسی متوقع ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں