لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے خارج کرنے کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کا 2رکی بینچ آج بروز بدھ 20اپریل کوشہباز شریف کی درخواست پر سماعت کرے گا، بینچ جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ہے۔
شہباز شریف نے 2019 میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،جس کی آخری سماعت 20 جنوری 2020 کوہوئی تھی۔
عدالت نے عبوری حکم کے تحت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔