مصطفی کمال نے تحریک انصاف کو بھی کراچی کی بربادی کی ذمہ دار قرار دے دیا

پاک سر زمین پارٹی کےچئیرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کی بربادی کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف پر بھی عائد ہوتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کےچئیرمین مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی شہر سب کوچلاتا ہے مگر40 برس سے شہر کو کوئی نہیں چلارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کوشش ہے کہ کراچی کو گوٹھ بنادے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پہلےدنیاکے12 تیزی سے ترقی کرنےوالوں میں شامل تھا تاہم اب ایسا نہیں ہے۔

ایم کیوایم میں پی ایس پی رہنماؤں کی شمولیت پر مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ہماری پارٹی میں کب دھوکاہوگیا،جو پارٹی چھوڑ کر گئے ان کو ہماری پارٹی میں سال 2018 کے بعد کب دیکھا تھا۔

انھوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی یہ سمجھتی ہے کہ جو ان کے پاس ہے وہ امربالمعروف پر ہے اور جو ہماری پارٹی میں نہیں ہے وہ جہنم میں جانے کے راستے پر ہے۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ کہاں سے لے کر آئیں جہاں پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی ایک رکن بھی موجود ہو، کیوں کہ وہ کسی کو بھی ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کوئی بھی ہو مگر فیصلے میں کروں گا۔ عمران خان کے ساتھ ایسا لاڈ پیار ہورہا ہے جیسے پہلے کسی کے ساتھ نہیں ہوا،اگر ہمارے ساتھ بھی ایسا ہوا ہوتا تو ہم کسی نہ کسی جگہ پر ہوتے.

اپنا تبصرہ بھیجیں