حالات نہیں بگاڑنا چاہتے، پیپلزپارٹی ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کرے، وسیم اختر

ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہم حالات نہیں بگاڑنا چاہتے۔میری باتوں کا نوٹس نہیں لیا گیا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت ہوگی۔

ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا پیپلزپارٹی سے معاہدہ تھا، کہ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں گے۔ ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا جارہا۔ووٹ سےکھلواڑکیاجارہاہے۔ ہم پیپلزپارٹی کےمینڈیٹ کوتسلیم کرتےہیں،وہ ہمارا مینڈیٹ تسلیم کریں۔اپیل ہےہمارےووٹ چوری نہ کیےجائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سےاستدعا کی تھی کہ ہمیں سنا جائے۔بلدیاتی انتخابات سےمتعلق ہمارےکچھ خدشات تھے۔ہماری بات نہیں سنی گئی۔ہم حالات نہیں بگاڑنا چاہتے، کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔میری باتوں کا نوٹس نہیں لیا گیا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت ہوگی۔

انہوں نے کہاہے کہ کسی صورت مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور مسائل کو حل کرے ۔الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات کا نوٹس لے۔چیف الیکشن کمشنرہمارےتحفظات سن کرکوئی فیصلہ دیں۔ہم نہیں چاہتے حیدرآباد اورکراچی میں بدمزگی ہو۔

انہوں نے کہا ہے کہ 14جماعتیں سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے خوش نہیں ہیں۔پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے ہوئے۔ ایک شخص جاں بحق ہوا۔گزشتہ روز الیکشن عملےکواغواکیاگیا۔الیکشن کےدوران کئی جگہ بدنظمی دیکھی گئی۔ دیگرصوبےآگےبڑھ رہےہیں،سندھ متاثرہورہاہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سکھر ، میر پور خاص،نواب شاہ میں الیکشن روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں