ایم کیو ایم کا ایک بار پھر مبینہ عالمی سازش پر کمیشن بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم نے ایک بار پھر مبینہ عالمی سازش پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی شکست سے بچنے کیلئے خودکشی کر لی۔ آپ نے حکومت کے ساتھ جمہوریت کو ختم کرنے کا انتظام کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان بیانیہ بنا چکے ہیں کہ انکے خلاف عالمی سازش ہورہی ہے،سازش ہورہی ہے تو ایک کمیشن بنائیں اور سچ ثابت کریں۔پہلے بھی کہہ چکا ہوں تحقیقات کرائیں، سازش ثابت ہوئی تو میں اور قوم آپ کے ساتھ ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان جھوٹ سڑکوں پر لیکر آئیں گے تو ہم اپنا سچ لیکر آئیں گے۔الیکشن میں ہم سے 14 سیٹیں جیتیں وہ عمران خان نے ہم سے چھینی تھیں ۔ہم نے عمرا ن خان سے حکومت چھین لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں