متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ان کی جماعت کو سندھ کی گورنر شپ کی پیش کش کی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر شپ کے علاوہ وزارتوں کے حوالے سے بھی ن لیگ نے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے۔
وسیم اختر نے کہا کہ اگر ہم کابینہ میں شامل ہوئے تو وہ وزارتیں لیں گے جس سے شہری سندھ کا فائدہ ہو، ہم سے جو وعدے کیے گئے پہلے وہ پورے ہوں، وزارتیں اس کے بعد کا مرحلہ ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ کراچی والوں کے پاس انٹرٹینمنٹ کا کوئی ذریعہ نہیں اس لیے وہ سحری تک وقت گزارنے پی ٹی آئی کے جلسے میں چلے گئے۔